شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ہفتہ 13 جولائی کوضلع بھر میں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پر تجار برادری کا شکریہ۔ شبیر احمد صدر تجار یونین چترال

ہفتہ 13 جولائی کوضلع بھر میں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پر تجار برادری کا شکریہ۔ شبیر احمد صدر تجار یونین چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) ہفتے کے روز ملک بھر میں حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے خلاف آل پاکستان تجار یونین کی جانب سے احتجاجا شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ جس پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی کاروباری حضرات نے احتجاجا شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنایا۔ ہفتے کے روز ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی تمام کاروباری مراکز بندرہے دروش بازار اور بونی بازار کے صدور نے بھی تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد کی کال پر احتجاج کو کامیاب بنایا اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ہڑتال کو کامیاب بنانےپر تجار برادری کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ چترال کی تجار برادری مبارک بادی کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دروش بازار کے صدر اور بونی بازار کے صدر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر تجار یونین کا کہناتھا کہ اتفاق میں برکت ہے امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کا اتفاق رہا تو ہم اپنے حقوق کےلیے ملکر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تجار یونین ملاکنڈ ڈویژن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں ہڑتال سے متعلق بروقت آگاہی دی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر تجار برادری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!