شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حوا کی ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

حوا کی ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)‌ چترال کی ایک اوربیٹی نے مبینہ طورپر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دن سفیرہ بی بی دخترلغل خان ساکنہ کھوت حال جغور نے نامعلوم وجوہات کی بناپر مبینہ طورپر دریائے چترال میں‌ کود کر خودکشی کی ہے . عینی شاہدین کے مطابق لوگوں‌نے بچی کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر دیکھتے ہی دیکھتے دریا کے بے رحم موجوں‌کے نذرہوگئی ہے. ذرائع کے مطابق بچی کی عمر تقریبا سولہ سال تھی اورانھوں‌نے حال ہی میں‌ میٹرک کاامتحان پاس کیا تھا.

Facebook Comments
error: Content is protected !!