شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری ادارے مل کرگولین متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں۔نوید احمد

غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری ادارے مل کرگولین متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں۔نوید احمد

چترال (چترال آفیئرز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں بحالی اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری ادارے مل کر متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے گولین میں تعمیرنو اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر تعمیرنو کی سرگرمیوں میں سماجی و غیر سرکاری تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ فعال کردار ادا کریگی۔

Facebook Comments