شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دروش سے رات کے وقت کریم آبادجانے والی ٹیوٹا جیپ برشگرام کے مقام پر خراب سڑک کے باعث حادثت کا شکار دو افراد جان بحق

دروش سے رات کے وقت کریم آبادجانے والی ٹیوٹا جیپ برشگرام کے مقام پر خراب سڑک کے باعث حادثت کا شکار دو افراد جان بحق

چترال (محکم الدین ) دروش سے رات کے وقت کریم آبادجانے والی ٹیوٹا جیپ برشگرام کے مقام پر خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری . جس سے جیپ میں سواراعتبار خان اور عبدالولی ساکنان دروش جان بحق ہو گئے . حادثے کاشکار ہونے والی گاڑی لکڑی لے کر کریم آباد جا رہی تھی . جان بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آبآئی گاؤں روانہ کردیاگیا . جہاں بعد آزان انہیں سپرد خاک کیا گیا . چترال میں خراب سڑکوں کی وجہ سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . اور عوام کی طرف سے بار بار مطالبات کے باوجود حکومت کی طرف سے سڑکوں کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی . جبکہ حکومت کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر کے بہت دعوے کئے جاتے ہیں . لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں .

Facebook Comments