شہ سرخیاں
Home / آس پاس / گلگت بلتستان ائیرپورٹ پر جہاز PK 605 کریش کرگیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،،،،!!!

گلگت بلتستان ائیرپورٹ پر جہاز PK 605 کریش کرگیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،،،،!!!

گلگت بلتستان( ایم۔فاروق) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گلگت بلتستان کے ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز PK 605 ہنگامہ طور پر لینڈنگ کی اور پائلیٹ نے جہاز کو قابو کرنے کی پوری کوشش کی اور جہاز  رن وے سے ہٹ کر کچی زمین میں آکر رک گیا ۔ تاہم وہاں پر موجود ریسکیو ٹیم مسافروں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔

واضح رہے کہ یہی PK 605 پشاور سے چترال اور چترال سے اسلام آباد کو پرواز کرتا ہے ۔ گزشتہ دو سال قبل چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوا تھا اور جس میں بہت ہی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تھیں ۔

ہم گزارش کرتے ہیں کہ خدارا ان جہازوں کو ٹھیک طرح پڑتال کی جائے یا ایسی پرواز کو بند کیا جائے،  کہیں دوبارہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!