شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال تجار یونین کے انتخابات محمد شفیع نے سخت مقابلے کے بعد میدان مار لیا۔تجار یونین لوئر چترال اور کابینہ کی جانب سے مبارک باداور نیک خواہشات کا اظہار۔۔۔

اپر چترال تجار یونین کے انتخابات محمد شفیع نے سخت مقابلے کے بعد میدان مار لیا۔تجار یونین لوئر چترال اور کابینہ کی جانب سے مبارک باداور نیک خواہشات کا اظہار۔۔۔

بونی (نمائندہ چترال آفیئرز)آج اپر چترال تجار یونین کے انتخابات بونی میں منعقد ہوئے۔تجار یونین کے انتخابات میں محمد شفیع اور محمد غفار مد مقابل تھے۔تجار یونین کے انتخابات میں تجار برادری نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا دونوں امید واروں کے مابین سخت مقابلے کے بعد محمد شفیع نے 184کے مقابے میں 205 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے تجار یونین لوئر چترال کے صدر شبیراحمدنے کہا کہ وہ اور ان کی کابینہ اپر چترال کے نو منتخب صدر کو ان کی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نومنتخب صدر اپر چترال سے امید کرتے ہیں کہ تجار برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے ملک کر کام کرینگے اور باہمی تعاون کی فضا قائم کرینگے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!