شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کل رات پشاور سے چترال آتے ہوئے فلائینگ کوچ میں سوار مسافروں کو لوٹ لیا گیا۔۔۔

کل رات پشاور سے چترال آتے ہوئے فلائینگ کوچ میں سوار مسافروں کو لوٹ لیا گیا۔۔۔

داروڑہ (نمائندہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پشاور سے چترال آتے ہوئے فلائینگ کوچ میں سوار مسافروں کو لوٹ لیا گیا,  مسافروں سے نقدی,  موبائل اور گھڑیاں بھی چھین لی گئی.

ایک مسافر جس کا نام حاجی اکبر ہے کے مطابق چوکی کے سامنے یہ واقع پیش آیا مگر پولیس کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی.

مسافروں کا مطالبہ ہے ایسے عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور آیندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے.

بشکریہ : انواز نیوز

Facebook Comments
error: Content is protected !!