شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گولین سیلاب میں‌برغوزی کے متاثرہ ابنوشی اورآبپاشی کی پائپ لائنوں کو بحال کیا جائے..احمدخان

گولین سیلاب میں‌برغوزی کے متاثرہ ابنوشی اورآبپاشی کی پائپ لائنوں کو بحال کیا جائے..احمدخان

چترال(چترال آفیئرز)جنرل کونسلراحمدخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ گولین گول سیلاب سے علاقہ برغوزی کے ابنوشی اور ابپاشی کی پائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہوا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اہالیان برغوزی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف اسٹاف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے امداداورپائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔کہ وادی برغوزی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کرداراداکریں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!