شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور وی۔سی کوغذی ، وی۔سی گولین کے ناظمین کا محکمہ واپڈا کے ممبر واٹر اور پاور سے ملاقات ،، گولین وادی کی متاثرہ سڑکوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو ،،،،،،،!!!!

ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور وی۔سی کوغذی ، وی۔سی گولین کے ناظمین کا محکمہ واپڈا کے ممبر واٹر اور پاور سے ملاقات ،، گولین وادی کی متاثرہ سڑکوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو ،،،،،،،!!!!

کوغذی : ( ایم فاروق) اتوار کی صبح واپڈا آفس کوغذی میں ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی قیادت میں وی سی گولین اور وی۔سی کوغذی کے ناظمین نے محکمہ واپڈا کے پاور اور واٹر سیکشن کے ممبرز اور GM North واپڈا سے ملاقات کی ۔

واضح رہے کہ گولین وادی میں تعمیر شدہ 107 میگاواٹ گولین گول پن بجلی گھر کا وئیر سائیڈ سیلاب برد ہونے سے گولین گول بجلی منقطع ہوگئی ہے ۔ ان تباہ شدہ انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کیلئے واپڈا کے اعلیٰ حکام ممبر واٹر اور ممبر پاؤر اور GM North نے گولین گول کا دورہ کیا ۔ اس دوران تمام حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور وی۔سی ناظم کوغذی خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ، اعجاز احمد نائب ناظم، مفتی مطیع الرحمان ناظم وی سی گولین اور دیگر سیاسی و سماجی نمائندوں نے ان سے ملاقات کی ۔ جس میں گولین وادی کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ جس میں واپڈا کے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ہوا کہ گولین گول کی سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کرکے وئیر سائیڈ پر بھاری مشینریوں کو پہنچانے کے بعد جلد ہی ملبے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ، اور ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کی مستقل طور پر مرمت کا کام بھی جاری ہوگا ۔

اس میٹینگ کے دوران ویلج کونسل کوغذی کے ناظم خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ اور نائب ناظم اعجاز احمد نے CBM فنڈ کے حوالے سے ان افسران کو آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ متاثرین کوغذی کے لئے سی۔بی۔ایم فنڈ دیڑھ کروڑ روپے سے منظور شدہ پراجیکٹ (جسکی لاگت ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے ہے )واٹر سپلائی جو کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حوالہ کردیا گیا ہے اور PC1 بھی تیار ہے اور تاحال اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا ہے ۔ جس پر ممبر واٹر اور ممبر پاور نے وعدہ کیا کہ اس پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی  اور ساتھ ساتھ درجہ چہارم کی ملازمتوں کو متاثرین گولین گول پراجیکٹ کو دینے کے وعدے بھی کئے گئے ۔

اس طرح یہ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!