شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گرم چشمہ مین پل بڑے گاڑیوں کے لیے ناقابل استعمال ہے نئے پل کی بیناد رکھی جائے تاخیر کی صورت میں تجار برادری اور گرم چشمہ کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان ن کا خدشہ ہے۔شبیر احمد صدر تجار یونین چترال

گرم چشمہ مین پل بڑے گاڑیوں کے لیے ناقابل استعمال ہے نئے پل کی بیناد رکھی جائے تاخیر کی صورت میں تجار برادری اور گرم چشمہ کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان ن کا خدشہ ہے۔شبیر احمد صدر تجار یونین چترال

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) گرم چشمہ مین پل بڑے گاڑیوں کے لیے ناقابل استعمال ہے۔جس کی وجہ سے گرم چشمہ تجار برادری اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا گرم چشمہ مین پل بڑے گاڑیوں کے لیے ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے بڑے گاڑیوں کو پل پہ خالی کراکر سامان 
چھوٹے گاڑیوں میں لوڈ کرکے پل سے گزارا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش دیگر سامان وغیرہ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خوردونوش عام عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجار برادری اور گرم چشمہ کے عوام کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے نئے پل کی بنیاد رکھی جائے اگر نئے پل کی تعمیر میں تاخیر کی گئی تو تجار برادری اور گرم چشمہ کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔ لہذاحکام بالا فوری طور پر نوٹس لیکر اس مسئلے کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

 

Facebook Comments