شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / موری پائیں میں جیب گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ایک شخص جاں بحق باقی افراد معمولی زخمی ۔۔۔۔۔۔

موری پائیں میں جیب گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ایک شخص جاں بحق باقی افراد معمولی زخمی ۔۔۔۔۔۔

موری پائیں میں جیب گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ایک شخص جاں بحق باقی افراد معمولی زخمی ۔۔۔۔۔۔

 

کوغذی: ایم۔فاروق

 

ذرائع کے مطابق آج سہہ پہر کو جیب جوکہ چترال سے موری پائیں جارہی تھی ، موری پائیں کے مقام پر پہنچ کر حادثہ کا شکار ہوگئی ، جسکی وجہ سے گاڑی میں سوار فیض کتاب گھر چترال کے مالک مولانا فیض محمد موقع پر جان بحق ہوگئے اور انکی فیملی بال بال بچ گئی ۔

مقامی لوگوں نے جان بحق شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی کوغذی پہنچایا  ۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ جان بحق شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو حوالہ کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ جان بحق شخص مولانا فیض محمد موری پائیں کے شہداء کی فاتحہ خوانی کے لیے اپنے سسرال موری پائیں جارہے تھے جوکہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا ۔

زرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہو نے والی گاڑی موری پائیں والوں کی بتائی جارہی ہے ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!