شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سماجی شخصیت قاری فیض اللّہ چترالی کی جانب سے خطیب شاہی مسجد خلیق الزماں کی قیادت میں گولین وادی کے متاثرین میں عید پپیکچ تقسیم،،،،،،

سماجی شخصیت قاری فیض اللّہ چترالی کی جانب سے خطیب شاہی مسجد خلیق الزماں کی قیادت میں گولین وادی کے متاثرین میں عید پپیکچ تقسیم،،،،،،

گولین : (ایم۔فاروق)
سماجی شخصیت قاری فیض اللّہ چترالی کی جانب سے گولین وادی کے سیلاب متاثرین میں دوسری بار امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان اور مولانا عبد الرحمٰن کی قیادت میں قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے بھیجے گئے اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان گولین وادی کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے۔ انھوں نے امدادی سامان لیکر دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے گولین وادی پہنچ گئے اور بوبکہ کے مقام پر تمام متاثرین میں عید پپیکچ تقسیم کیے گئے جن میں آٹا،چاول ،گھی اور دیگر سامان موجود تھے ۔
واضح رہے کہ قاری فیض اللّہ چترالی جو کہ ایک سماجی شخصیت ہیں، کی جانب سے گولین وادی کے متاثرین میں پہلے بھی سولر پینل اور راشن تقسیم کئے گئے تھے اور آج دوسری بار عید پیکج بھی تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر گولین وادی کے ناظم مفتی مطیع الرحمان نے کوغذی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین گولین کے ساتھ بھرپور امداد کرنے پر قاری فیض اللّہ چترالی اور خطیبِ خلیق الزماں سمیت تمام اداروں کا بے حد شکرگزار ہیں ۔
مقامی شخص عبدالروف نے کہا کہ ہم تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان کا شکر گزار ہیں کہ انھوں نے گولین سیلاب زدگان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔

Facebook Comments