شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / یوم آزادی 14آگست کے موقع پر چترال شہر کو شایان شان انداز میں سجایا جائیگا۔ٹی ایم او قادر ناصر۔۔۔۔۔۔!!!!

یوم آزادی 14آگست کے موقع پر چترال شہر کو شایان شان انداز میں سجایا جائیگا۔ٹی ایم او قادر ناصر۔۔۔۔۔۔!!!!

چترال: ( بشیر حسین آزاد )

تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر ناصر نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر چترال شہر کو سجانے کی ذمہ داری ٹی ایم اے چترال کو تفویض کی گئی ہے جسے شایان شان انداز میں انجام دینے کی تیاری جاری ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحی کی وجہ سے جشن آزادی خصوصی اہمیت اختیار کرگئی ہے جبکہ اداروں کی بندش اور تعطیلات کی وجہ سے ٹی ایم اے کو انتظامات کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ضرور ہوگا لیکن ہم قومی جذبے سے اس کے لئے تیاری کررہے ہیں جس میں عام شہریوں کی مدد بھی درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے واٹر ٹینکرز شہر کے مختلف علاقوں میں پانی پہنچانے کی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں جن کی واٹر سپلائی گولین گول میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔

Facebook Comments