شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی انتظامیہ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چترال میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے واک کا اہتمام،،

ضلعی انتظامیہ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چترال میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے واک کا اہتمام،،

چترال: (ایم۔فاروق)

عید الاضحی کے موقع پر عوام میں صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کےلئے آج جمعہ کے بعد چترال شہر میں واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران جن میں اے۔ سی عالمگیر، اے۔سی شاہ عدنان، سیاسی شخصیت عبدالطیف رہنما پی ٹی آئی چترال و دیگر کارکناں اور تجار برادری کے صدر شبیر احمد سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ 
تمام حضرات ہاتھوں میں بینرز اٹھائے چترال بازار میں چلتے رہے اور عوام میں صفائی ستھرائی کی شعور کو بیدار کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں میں تھیلے تقسیم کیے گئے تاکہ لوگوں میں پلاسٹک تھیلیوں کی استعمال کی رجحان کم ہو۔ اس دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسیسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے لوگوں کو ہدایت کی کہ عید قربان کے موقع پر اپنے آس پاس کے علاقوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ایک صاف ستھرا ماحول میسر آسکے ۔

Facebook Comments