شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو پکڑنے پر چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر تجار یونین شبیر احمد

چترال بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو پکڑنے پر چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر تجار یونین شبیر احمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال پولیس کی جانب سے چترال بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین مجرموں محمد عظیم ولد شیر عظیم ساکنہ ہون،فدااحمدولد جمیل احمد ہدایت الحق ولد تیمور ساکنہ ٹھینگ شین کو پکڑنے پر تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ایک اخباری بیان میں چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پر امن علاقہ ہے چترال کے عوام امن پسند ہیں جہاں صوبہ خیبر پختونخواہ کے باقی اضلاع کے مقابلے میں جرائم کی شرح نہایت کم ہے لیکن بدقسمتی ہے گزشتہ چندہ مہینوں سے چترال بازار میں نا معلوم افراد نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ تجار یونین کی جانب سے چترال بازار کو محفوظ مارکیٹ بنانے کے لیے دوکانداروں کو تجویز دی گئی ہے کہ تمام کاروباری حضرات اپنے اپنے دوکانوں پر سیکیورٹی کمرے نصب کرے جس پر عمل کرتے ہوئے دوکانداروں نے کیمرے نصب کیے۔(چترال بازار میں تنصیب اسٹریٹ لائٹس کئی عرصے سے خراب ہیں جن کی وجہ سے چوروں کو چوری کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔)اس کے علاوہ تجار یونین کی جانب سے چیو پل سے لیکر اتالیغ بازار تک رات کو چوکیدار بھی تعنیات کئے جاچکے ہیں۔جبکہ چترال پولیس کے جوان رات بھر گشت کرتے رہتے ہیں۔مگر چوروں نے چترال بازار کے آس پاس کے دوکانوں کو توڑ کرچوری کی یہ سلسلہ ایک مہینے سے جاری تھا۔ صدر تجار فیونین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او انور شاہ صاحب ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم بیگ محرر گل نوازاور دیگر عملہ کی جانب سے چترال بازار میں چوری میں ملوث افراد کو بروقت کاوائی کرکے پکڑکے مال مسروقہ برآمد کرکے دوکانداروں کو واپس کردیا گیا اس کامیابی پر تجار یونین کے صدرنے چترال پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اور اس عہد کا عزم کیا کہ چترال کے امن کو بحال رکھنے کے لیے ملکر کام کریں گے۔آخرمیں انہوں نے کہا کہ چوروں کو پکرنے میں کردار ادا کرنے والوں پولیس کے جونوانوں کو بہت جلد ڈی۔پی۔او صاحب کے ہاتھوں خصوصی سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا۔

Facebook Comments