شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / , ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی میں فوری طور پر ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ورنہ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی میں فوری طور پر ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ورنہ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی میں فوری طور پر ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ورنہ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

بونی (گل حاد فاروقی) اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں پچھلے چار پانچ مہینوں سے صرف تین ڈاکٹرز تعینات ہیں جبکہ کم ازکم بارہ سے پندرہ ڈاکٹرز ہونے چاہئیں۔ صبح کے وقت او۔پی۔ڈی میں کم از کم دو سو سے ڈھائی سو مریضوں کے معائنے کے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہوتا ہے جو کہ نہ صرف ڈاکٹر پہ بے جا بوجھ ہے بلکہ مریضوں کی زیادتی کی وجہ سے ڈاکٹر کیلئے ان کا معقول اور توجہ سے معائنہ بھی ممکن نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کے اوقات میں اسی ڈاکٹر کو بسا اوقات دوبارہ ہسپتال میں موجود رہنا پڑتا ہے۔ ہسپتال میں رش کی وجہ سے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے پلیٹ فارم سے کئی مرتبہ قراردادوں اور جلسوں کے زریعے ارباب اختیار کے نوٹس میں یہ بات لائی جا چکی ہے۔  شندور فیسٹیول کے موقع پر بونی میں تحریک حقوق عوام کے عمائدین نے ڈی۔جی ہیلتھ کے ساتھ اپنی نشست میں یہ مسئلہ خصوصی طور پر اٹھایا تھا اور انھوں نے جلد ڈاکٹروں کی تعیناتی کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے۔ پچھلے دنوں پی۔ٹی۔ڈی۔سی موٹل بونی میں ایک تقریب کے دوران ایم۔این۔اے اور ایم۔پی۔ایز صاحبان کے سامنے بھی یہ مسئلہ رکھا گیا ہے لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

تحریک حقوق عوام اپر چترال متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے گزارش کرتی ہے کہ ہسپتال میں جلد از جلد ڈاکٹروں کی تعیناتی کا انتظام کریں۔ بصورت دیگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق تحریک حقوق عوام سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرےگی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری متعلقہ اداروں کی ہوگی۔

Facebook Comments