شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وی سی کوغذی کے ناظمین اور کونسلرز کی الوداعی نشست،، تمام کونسلرز اور ناظم تحلیل ہوئے

وی سی کوغذی کے ناظمین اور کونسلرز کی الوداعی نشست،، تمام کونسلرز اور ناظم تحلیل ہوئے

وی سی کوغذی کے ناظمین اور کونسلرز کی الوداعی نشست،، تمام کونسلرز اور ناظم تحلیل ہوئے ۔۔۔۔۔۔!!!!

 

کوغذی: (ایم۔فاروق)

 

ویلج کونسل تحلیل ہونے کے بعد وی۔سی کوغذی کے ناظمین اور کونسلرز کی آخری نشست سیکٹری ہاؤس میں منعقد ہوئی۔  جس میں وی سی کوغذی کے ناظم خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ، نائب ناظم اعجاز احمد ، کبیر اللّہ، شمش الدین، منظور قادر، احمد خان، صادق اللّہ اور سیکٹری نجیب الدین موجود تھے ۔

اس دوران ویلج کونسل کوغذی کی پانچ سالہ کارکردگیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ جس میں گوان سٹیڈیم کی ابتدائی تعمیر ومرمت ،گھاس اگائی مہم،  نہروں کی بھل صفائی ، پائپ لائن منصوبے ، گلیوں کی پختگی ،  برغوزی گاوں کے اوپر سڑک کی مرمت  اور دیگر منی منصوبے شامل ہیں ۔

پروگرام کے اختتام پر خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ نے کوغذی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عہدےکی مقررہ مدت کے دوران ہونے والے منصوبوں کا تفصیلی ذکر کیا جو کہ چند روز بعد آپ کے ساتھ شئیر کیا جائے گا ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!