شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گولین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام نہیں ہوپائے،احتجاج کیلئے میدان میں نکلیں گے/پریس فورم میں عمائدین کا اظہار خیال

گولین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام نہیں ہوپائے،احتجاج کیلئے میدان میں نکلیں گے/پریس فورم میں عمائدین کا اظہار خیال

چترال(بشیر حسین آزاد)گولین وادی میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے متاثرہ، موری پائین، برغوزی، بکہ اور کوجو بالا کے عوام نے آبپاشی اور آبنوشی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتجاج پر اتر آئے تو ان کے سامنے دو ہی راستے ہوں گے جوکہ مسئلے کا حل یا ماشیلیک کے مقام پر تادم مرگ دھرنا ہوگا کیونکہ حکومت نے ان دیہات کے عوام کی مشکلات اور مصائب سے منہ موڑ لیاہے۔ ان علاقوں میں پانی سپلائی کرنے والے سائفن سسٹم کے پائپ 7جولائی کو گولین ویلی میں گلیشیر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں سیلاب برد ہوگئے تھے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے زیر اہتمام ان متاثرہ دیہات میں منعقدہ ”پریس فورم“میں اظہار خیال کرتے ہوئے متاثرین نے کہاکہ گولین ندی سے موری پائین گاؤں کے 130عدد پائپ، برغوزی کے 110عدد اور کوجو کے 100عدد پائپ سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ان علاقوں میں گزشتہ 50دنوں سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور حکومت کے لئے یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ صرف 340عدد واٹر پائپ کی فراہمی دو ماہ میں بھی نہیں ہوسکی۔

Facebook Comments