شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے

چترال(بشیرحسین آزاد)ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او آفس میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا۔خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر ا ن میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، انعامات اور اسناد تقسیم کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر وسیم ریاض نے پولیس جوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ خلوص نیت، محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتر ی پیدا کریں تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچے، ٹریفک اہلکا ران کو کریک ڈ او ن سے متعلق احکامات جاری کیے اور کمسن ڈرائیو ز اور تیز رفتار ی سے متعلق کہا کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments