شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کشمیر بنے گا پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر،شہید امن فٹ بال کلب گلگت فاتح ٹھری

کشمیر بنے گا پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر،شہید امن فٹ بال کلب گلگت فاتح ٹھری

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال سکاؤٹس کے قشقار گراونڈ می جاری چترال ہومز ”کشمیر بنے گا پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ“ اختتام پذیر ہوا۔اس شاندار فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل شہید امن فٹ بال کلب گلگت اور مورڈہ چترال کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجسمیں شہید امن فٹ بال کلب گلگت کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے ایک گول سے کامیابی حاصل کر لیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہاجبکہ دوسرے ہاف میں گلگت ٹیم کے کپتان اشفاق نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلایا جوکہ آخر تک برقرار رہا۔موڑدہ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اچھے کھیل مظاہرہ کیاتاہم گلگت ٹیم کے گول کیپر نے چار یقینی گولوں کا دفاع کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔مین آف ڈی ٹورنمنٹ موڑدہ فٹ بال ٹیم کے سہراب جبکہ مین آف ڈی میچ شہید امن فٹ بال کلب گلگت کے کپتان اشفاق قرار پائے۔میچ کے ریفری کے فرائض چترال کے مشہور ومعروف ریفری تنویر احمد نے سرانجام دی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چترال ہومز پشاورکے چیف ایگزیکٹیو شکیل احمد اور صدر محفل میجرمحمود الحسن تھے۔ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سجاد احمد،کپٹن حمزہ،نصیر احمد،چیئرمین شوکت علی،ڈی ایف اے کی طرف سے حسین احمد،سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی چترال قاضی فیصل احمد اور کورم غار کے سی ای او محمد ہارون بھی موجود تھے۔

Facebook Comments