شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لواری ٹنل کے اندر حادثہ، دوگاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی

لواری ٹنل کے اندر حادثہ، دوگاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی

چترال (چترال آفیئرز) پیر کے دن لواری کے مقام پر چھوٹے ٹنل کے اندر دو گاڑیوں کی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوۓ. ذرائع کے مطابق چترال لیویز کے اہلکار موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش روانہ کئے ہیں۔ تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

حادثہ کا شکارہونے والی گاڑیوں‌میں‌ ایک مرغیوں‌کی ڈاٹسن ہے جبکہ دوسری گاڑی بھی مال بردار ڈاٹسن بتائی جارہی ہے .گاڑیاں‌ اتنی زوردار آپس میں ٹکرائے ہیں‌کہ دونوں‌کے پرخچے اُڑ گئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کی ایک وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے تاہم مقامی پولیس موقع پر پہنچ کرحادثہ کا جائزہ لے رہی ہے.

Facebook Comments