شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،دروش پولیس کی کارروائی ،چرس اور دیسی شراب برآمد

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،دروش پولیس کی کارروائی ،چرس اور دیسی شراب برآمد

دروش(نمائندہ چترال آفیئرز)ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی فیض محمد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ چور اور منشیات فروش ملزم مہتاب الدین ولد لال زمان خان سکنہ ٹیگل شیشی کوہ کے قبضے سے 115 گرام چرس اور ملزم محمد یونس ولد افضال سکنہ ِبیوڑ دروش سے 5.3 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد کرکے۔ملزمان  کوگرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے

Facebook Comments