شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیرانتظام دمیل ارندومیں کھلی کچہری کاانعقاد

ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیرانتظام دمیل ارندومیں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال (چترال آفیئرز)‌ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے دمیل ارندو کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں تمام محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ نے اپنے مسائل ضلع کے مجاز افسران کے سامنے رکھے۔ جس کے سلسلے میں انھوں نے اپنے محکموں سے متعلق شکایات کا عوامی عدالت میں جواب دیااور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اہل علاقہ نے 72سال میں پہلی مرتبہ دمیل میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments