شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٓایس۔ڈی۔او پسکو چترال سمیع اللہ خان نے تجا ریونین کے صدر کے ہمراہ بائی پاس روڈ کے مارکیٹوں کا دورہ کیا تجار برادری کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ٓایس۔ڈی۔او پسکو چترال سمیع اللہ خان نے تجا ریونین کے صدر کے ہمراہ بائی پاس روڈ کے مارکیٹوں کا دورہ کیا تجار برادری کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) ہفتے کے روز ایس۔ڈی۔او پسکو چترال سمیع اللہ خان واپڈا کے سٹاف لائن سپریٹ نڈنٹ شاہ حسین اللہ لائن مین اورسب ڈویژنل چیئرمین جہانگیر حسین مقبول نے تاجر برادری کے صدر شبیر احمد کے ساتھ ملکر واپڈا بقایات جات کی ریکوری اور مارکیٹوں کو پسکو واپڈا(SOP)کے مطابق انفرادی ٹرانسفارمر لگانے کے سلسلے میں چترال بازار کے مارکیٹ مالکان سے بات چیت کی اور تجار برادری کو مکمل یقین دہانی کرائی او رتاجر ربرادری نے بھی ریکوری کے وقت تعاون کیا۔جبکہ ایس۔ڈی۔او چترال نے اس موقعے پر تاجر برادری کے شکایات سنے اور موقعہ پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر تاجر برادری نے ایس۔ڈی۔او پسکوچترال اور عملہ کے کاوشوں کوسراہا اور ایس۔ڈی۔او کوتعاون کا یقین دلایا۔ایس۔ڈی۔او نے ریکوری میں تعاون پر لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کا یقین دلایا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!