شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے ۔

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے ۔

چترال ( محکم الدین ) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے ۔ ذراءع کے مطابق اُن کے دورے کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے برٹش کونسل کے حکام چترال کا تین مرتبہ دورہ کر چکے ہیں ۔ جن میں سے ایک دورہ حال ہی میں ہوچکاہے ۔ اور انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے ۔ ذراءع کے مطابق ابتدائی طور پر چترال کے تین مقامات کالاش ویلی بمبوریت، گرم چشمہ، بروغل اور وادی لاسپور وزٹ پروگرام میں شامل تھے ۔ تاہم اب لاسپور ویلی کو وزٹ پروگرام سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ اور مہمان برطانوی شہزادہ کالاش ویلی بمبوریت ، بروغل اور گرم چشمہ کا ہی دورہ کریں گے ۔

 

ذراءع کے مطابق شہزادہ ولیم چترال کے اپنے دورے کے دوران چترال شاہی قلعہ کی بھی وزٹ کریں گے ۔ واضح رہے ، کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی والدہ انجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کر چکی تھیں ، اور چترال کے لوگوں نے اُن کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے چترال ایئر پورٹ سے لے کر ا آفیسرز مس (پیٹیکو گاز ) تک سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر اُن کا استقبال کیا تھا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں ۔

 

چترال کے معروف شاعر صالح نظام صالح نے لیڈی ڈیانا کے دورے پر شہرہ آفاق نظم لکھا،جو کھوار ادب کا شہپارہ ہے ۔

کپال میر ژوریاں موخ پریو غون ہتے خونزو شیلی ڈیکان زانہ پتی چان کوری بغائے

تو غو پوشیرو ہر ایوالیو ہوئے ہیہ خیال دست پرائے سے مسوم البت مہ نشان کوری بغائے

Facebook Comments