شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے طالبات نے کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے سلسلے میں ریلی نکالی۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے طالبات نے کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کے سلسلے میں ریلی نکالی۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

چترال(گل حماد فاروقی) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے طالبات نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی منانے کے سلسلے میں ایک پر امن ریلی نکالی۔ اس ریلی کی قیادت کالج کے طالبات کی  یونین کی اراکین کررہی تھی۔ طالبات نے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اور بینر پکڑ کر کالج گیٹ سے  نکل کر چیو پل تک جاری  رہی۔
اس دوران طالبات تمام راستے میں نعرے لگائے اور کشمیری مسلمانوں پر انڈیا کی جانب سے ڈھانے والے مظالم کی مذمت کی۔ طالبات نے ہندو بنیوں پر واضح کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں پر کسی بھی بہانے حملہ کروانے کیلئے فوری کاروائی کرتا ہے مگر کشمیر میں پچھلے کئی ہفتوں سے مسلمانوں پر جو مظالم ہورہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ نیٹو فوج کے ذریعے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے  ظلم و ستم کا داستان بند کرائے اور ہندوستانی فوج کو وہاں سے فورا نکالے۔
طالبات نے کہا کہ وہاں مسلمان خواتین کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے اور ان کی عزتوں کو لوٹا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ  خاموش تماشا دیکھ رہی ہے اور ہندوستان کے فوج کے حلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔
طالبات  تنظیموں کے  قیادت نے متنبہ کیا کہ چترال کے خواتین بھی کسی سے کم نہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ یہ ریلی بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوئی۔
Facebook Comments