شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کیلئے,رحمت الہی متفقہ طور پر تین سال کیلئے چیرمین منتخب

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کیلئے,رحمت الہی متفقہ طور پر تین سال کیلئے چیرمین منتخب

چترال ( محکم الدین ) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کیلئے الہی میڈیکل سٹور ایون کے مالک اور سابق ناظم و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی کو متفقہ طور پر تین سال کیلئے چیرمین منتخب کیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر عہدہ داروں میں  ادریس محمد نظام میڈیکل سٹور دروش نائب صدر لوئر چترال ، فرید احمد نائب صدر اپرچترال محمد حسین جنرل سیکرٹری ، سریر الدین فنانس سیکرٹری ، سیف محمد انفارمیشن شامل ہیں ۔ ہفتے کے روز ایسوسی ایشن کا اجلاس سنیئر ممبر سید الاکبر کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں ہوا ۔ جس میں سابق چیرمین عمران حسین نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اور مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اس موقع پر انتخابی مدت پوری ہونے کی بنا پر نئے الیکشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اور متفقہ طور پر متذکرہ بالا عہدہ داروں کا چناءو کیا گیا ۔ اس موقع پر نو منتخب چیرمین رحمت الہی نے  اُن پر اعتماد کرنے پر تمام کیمسٹ اینڈ درگسٹ برادی کا شکری ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ شعبہ انسانیت کی خدمت ہے ۔ ہم اگرچہ کاروبار کرتے ہیں لیکن معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں ۔ کہ پیسے سے زیادہ ہم اُن کی خدمت کو مقدم سمجھتے ہیں انہوں نے کہا ۔ کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔ اور ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!