شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / طالب علم کا اعزاز۔چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم حسین احمدسعودی عرب کے اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ کے اسکالرشپ کے لیے نامزد۔

طالب علم کا اعزاز۔چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم حسین احمدسعودی عرب کے اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ کے اسکالرشپ کے لیے نامزد۔

سعودی عرب(نمائندہ چترال آفیئرز) چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم حسین احمد ولد میر افضل نے سعودی عرب کے مشہور ومعروف یونیورسٹی اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ میں ا سکالرشپ حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق حسین احمد ولد افصل احمد کا تعلق چترال کے گاؤں شاہ سلیم گبور (گرم چشمہ) ہے۔ یاد رہے کہ مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔طالب علم حسین احمد نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!