شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / 74 سالہ چترالی بزرگ کریم خان مئی 2018 سے پشاو ر سے لاپتہ

74 سالہ چترالی بزرگ کریم خان مئی 2018 سے پشاو ر سے لاپتہ

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز)پشاور سے لاپتہ چترال کے بزرگ شہری کا ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود کوئی پتہ نہیں چلا۔ 74سالہ کریم خان ولد نظام الدین مئی 2018 میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پشاور آئے تھے۔ بعد ازاں 3مئی کو وہ راولپنڈی جانے کے لئے گل بہار سے رکشہ میں حاجی کیمپ اڈہ روانہ ہوئے جس کے بعد وہ نہ تو راولپنڈی پہنچے نہ چترال، تب سے ان کے بیٹے اور دیگر رشتہ دار انہیں مسلسل تلاش کر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا جس کی وجہ سے ان کے رشتہ دار شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ان کے رشتہ داروں نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو موبائل نمبر 9363209 0300 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!