چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) صوبے کے دوسرے حصوںکی طرح چترال کے ہسپتال بھی پیر کے دن سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے سنسان رہے .ڈی ایچ کیوہسپتال کے سٹاف کی ہڑتال اوردھرنا کی وجہ سے مریض بیغیرچیک آپ کے گھروںکوواپس لوٹ گئے. ہڑتالی اسٹاف کا کہناہے کہ جب تک صوبائی حکومت ان کی مطالبات پر من وغن عمل نہیںکرتی تب تک ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے . ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے اسٹاف باہر لان پر دن بھر دھرنا دیکربیٹھے رہے . اورمریض مسیحاوںکے منہ تکتے رہے . مگرکوئی شنوائی نہیںہوئی. اسی طرح ضلع بھراوراپر ضلع کے ہسپتالوںمیں بھی ہڑتال رہی . جس کی وجہ سے مریضوںکو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
.
Facebook Comments