شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی ایچ کیوہسپتال چترال اوربونی میں ڈاکٹرزاوراسٹاف کادھرناجاری، ہسپتال ویران،مریض رُل گئے

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال اوربونی میں ڈاکٹرزاوراسٹاف کادھرناجاری، ہسپتال ویران،مریض رُل گئے

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)‌صوبے کے دوسرے حصوں‌کی طرح چترال کے مختلف سرکاری ہسپتالوں‌میں ڈاکٹراورپیرامیڈیکس سٹاف کی ہڑتال اوردھرنا جاری ہے . چترال کے دواضلاع کی واحد ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں بھی احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ جاری ہے . منگل کے دن صرف ایمرجنسی کے علاوہ باقی تمام یونٹ بند رہے ، ہسپتال لان میں ڈاکٹرزاوراسٹاف نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا. اورمطالبات کی منظوری تک دھرنا واحتجاج جاری رکھنے کی عزم کا اظہارکیا. جن کی حمایت میں آل ایمپلائزکوارڈنیشن کونسل کے ذمہ داروں نے بھی ان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر شامل ہوگئے اوران کی مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. احتجاج کا یہ سلسلہ ٹی ایچ کیوہپستال دروش ودیگرہسپتالوں میں بھی جاری ہے .

.

احتجاج کی وجہ سے اوپی ڈی ، لیبارٹریز،وغیرہ سب بندرہے ، جس کی وجہ سے مریضوں‌کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. مختلف وارڈوں‌میں‌ مریضوں‌کی نگاہ داشت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں‌میں شفٹ ہوگئے اورچند ایسے مریض‌موجود تھے.جوپرائیویٹ ہسپتالوں‌کی اخراجات برداشت کرنے سے قاصرتھے. جنھوں‌نے بتایا کہ انھیں ٹاہم پر نہ کوئی انجکشن لگاتا ہے اورنہ بلڈپریشروغیرہ چیک کرنے کی سہولت دستیاب ہے . تاہم ایمرجنسی میں ڈاکٹرودیگرسٹاف ڈیوٹی دے رہے ہیں .

Facebook Comments