شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / منشیات فروشوں‌کے خلاف موثر کاروائی اورٹریفک پولیس کی اچھی کارکرگی پرانعامات سے نوازاگیا

منشیات فروشوں‌کے خلاف موثر کاروائی اورٹریفک پولیس کی اچھی کارکرگی پرانعامات سے نوازاگیا

چترال (چترال آفیئرز )‌ ڈی پی او چترال وسیم ریاض(PSP) نے پولیس جوانوں کی شکایات اور عرض ومعروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانان اور پولیس ٹریفک اہلکاروں میں انعام واسنا د تقسیم کیا.ڈی پی اؤ چترال نے کمسن موٹر سائیکل چلانے والو ں،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ۔ لوکل پولیس نے مہم میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ڈی پی اؤ چترال نے پولیس آفیسرز میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کئے اور مہم جاری رکھنے اور مزید کارکردگی دیکھانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔واضح رہے ڈی پی اؤ کے اس اقدام سے حادثا ت اور منشیات فروشی کا گرا ف کافی گر گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے ۔ جس کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے . اوریہ سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے .
Facebook Comments