شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی لاش بھی برآمد۔

دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی لاش بھی برآمد۔

چترال:  دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی  کی لاش بھی برآمد۔

چترال:  چترالی نوجوان جس نے دیر کوہستان میں پسند کی شادی کی تھی اس کی لاش کل سڑک کے کنارے پائی گئی۔

چترال: لڑ کی کی لاش کو پولیس نے ایمبولنس میں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لے گئے۔

چترال: لڑکی اور لڑکے دونوں کو مارنے والے نامعلوم افراد ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے۔

چترال(گل حماد فاروقی)  دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل۔ لڑکے کی لاش کل گرم چشمہ روڈ پر شالی کے قریب سڑک کے کنارے پائی گئی جبکہ لڑکی کی لاش آج شالی کے قریب برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی تسلیمہ بی بی سے چترال کے گرم چشمہ ایژ گاؤں کے رہائشی وقار احمد نے پسند کی شادی کرکے بھگاکر لایا تھا۔مگر وقار احمد کو کیا معلوم  کہ اس کا یہ حرکت اس کی موت کا سبب بنے گا۔ تسلیمہ بی بی گزشتہ روز زچگی کی عرض سے ہسپتال آرہی تھی جس کے ساتھ دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے ایک حاندان جو یہاں آباد ہوئی تھی اور اس کے گھر والوں کے ساتھ تعلقات استوار کئے  تھے وہ بھی گاڑی میں بیٹھ گئے۔

اس کے بعد وقار احمد کی لاش گرم چشمہ روڈ پر سڑک کے کنارے پائی گئی جبکہ اس کی بیوی تسلیمہ اور اس کے ساتھ  گاڑی میں بیٹھنے والے فیملی بھی غائب تھی۔ بدھ کے روز شام کے قریب چترال پولیس کو اطلاع ملی کہ شالی میں سڑک کے کنارے ایک لاش پڑی ہے جس پر پولیس کی ایمبولنس جاکر اسے اٹھایا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لائی گئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شناحت تسلیمہ بی بی ہوئی جسے نامعلوم افراد نے پسند کی شادی اور چترالی لڑکے سے بھاگ کر نکلنے کی پاداش میں  قتل کرکے  اس کی لاش دریا کے کنارے پھینکی تھی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!