شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وقار احمد اور ان کی بیوی کے قاتلوں کی گرفتاری فوری طورپرعمل میں لائی جائے بصورت دیگر گرم چشمہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔سلیم خان

وقار احمد اور ان کی بیوی کے قاتلوں کی گرفتاری فوری طورپرعمل میں لائی جائے بصورت دیگر گرم چشمہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)سابق ایم پی اے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں گذشتہ دنوں ایژ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے وقار احمد اور ان کی بیوی کی شالی کے مقام پربھیانک قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور اللہ پاک سے لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اُنہوں نے ڈی پی اوچترال اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے وقار احمد اور اُن کی بیوی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے اور اس تہرے قتل میں ملوث درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر اُن کو قرار واقع سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک غیر مقامی فیملی جو عرصہ ایک سال سے پولیس اسٹیشن گرم چشمہ سے چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر تھا،جس کا کوئی ڈیٹا مقامی پولیس کے پاس موجود نہیں ہے جس سے چترال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھتا ہے۔سلیم خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر قاتلوں کی گرفتاری کوعمل میں لایا جائے بصورت دیگر گرم چشمہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔

Facebook Comments