شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں رہبر کمیٹی کے زیر اہتمام آل اپوزیشن پارٹیز کااحتجاجی مظاہرہ

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں رہبر کمیٹی کے زیر اہتمام آل اپوزیشن پارٹیز کااحتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال )ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں رہبر کمیٹی کے زیر اہتمام پی آئی اے چوک میں آل اپوزیشن پارٹیزکااحتجاجی مظاہرہ ہواجس کی صدارت سابق ایم پی اے اور ضلعی امیر جے یو آئی چترال مولانا عبدالرحمن کررہے تھے۔جلسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور مسلم اُمہ کی طرف سے واضح کردیا کہ مسلمانوں کے عقائد، آسمانی صحیفوں اور انبیاء کرام کے شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اس واقعے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اورحکومت کی اس رویئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ مقررین میں قاری جمال عبدالناصر، مولانا شیر کریم شاہ،قاضی نسیم، حکیم خان ایڈوکیٹ، شیریف حسین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، مولانا عبدالشکور، الحاج عیدالحسین، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، اور دوسرے شامل تھے۔انہوں نے ملک مہنگائی اور بے روزگاری میں روز افزوں اضافے پر بھی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے جوکسی بھی وقت میدان میں اُترکراس اسلام دشمن اور عوام دشمن حکومت سے خلاصی حاصل کرلیں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!