شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نوجوان صحافی فیاض‌احمد کا اعزاز،اگاہی ایوارڈ اپنے نام کرلیا، وزیراعلیٰ‌کی مبارکباد

نوجوان صحافی فیاض‌احمد کا اعزاز،اگاہی ایوارڈ اپنے نام کرلیا، وزیراعلیٰ‌کی مبارکباد

شاور(نمائندہ چترال  آفیئرز) اپر چترال سے تعلق رکھنے والے صحافی فیاض احمد نے سال کے بہترین رپورٹنگ کا ایوازڈ اپنے نام کرلیا ۔ فیاض احمد پشاور میں گزشتہ نو سالوں سے سماء ٹی وی سے وابستہ ہیں ۔ معاشرے کے مثبت پہلواجاگر کرنے پر سال 2019 کا آگاہی ایوارڈز حاصل کیا ،آگاہی ایوارڈز ہر سال پورے پاکستان بھر کے صحافیوں کو بہترین رپورٹنگ کرنے پر ایوارڈز سے نوازتا ہے۔ اس سال پورے پاکستان سے ایک ہزار صحافیوں کے مامین مقابلہ ہوا جن میں سے صرف 40 صحافیوں کو ایوارڈز دئیے گئے جس میں نامور اینکرپرسن بھی شامل تھے. فیاض احمد کا تعلق تورکہو اپرچترال سے ہے، وہ پشاورکےساتھ چترال کے مسائل بھی اجاگرکرنے میں پیش پیش ہے. انھوں‌نے اس سے پہلے بھی نیشنل لیول پرایوارڈزاپنے نام کرچکے ہیں.
.
 دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوجوان صحافی ذیشان انور کو شعبہ کریٹینگ شیئرڈ ویلیوز پر صحافتی خدمات میں آگاہی ایوارڈ جیتنے جبکہ نوجوان صحافی فیاض احمد کو شعبہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پر صحافتی خدمات کیلئے آگاہی ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ یاد رہے کہ آگاہی ایوارڈ قومی سطح پر شعبہ صحافت میں 40 مختلف صحافتی خدمات میں ہر سال منعقد کئے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جیتنے والے نوجوان صحافی صوبے کیلئے باعث فخر اور سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ صحافی برادری صوبے کی ترقی اور معاشرے کی بہتری کیلئے اسی طرح مزید بہتر صحافتی خدمات سرانجام دیں گے اور مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
.
.
معیار اور ابلاغی اخلاقیات کیلئے ملک بھر سے400 صحافیوں کے کام کا اعتراف، چترال سے فیاض احمدبھی ان میں‌شامل
Facebook Comments