شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / غیر قانونی، غیر مذہبی فیصلہ سنانے والے ججوں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ۔۔ مظاہرین

غیر قانونی، غیر مذہبی فیصلہ سنانے والے ججوں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ۔۔ مظاہرین

چترال(نمائندہ چترال ا فیرز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال شہرمیں  تیسرے روز اوراپر چترال لاسپور اور مستوج میں بھی جنرل(ر) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا۔۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک اور خاص کرچترال کے لئے اُن کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ  سابق صدر پاکستان اور سپہ سالار کسی صورت میں غدار نہیں ہوسکتے اور جو عدالتی فیصلہ آیا ہے اُس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔جبکہ عوام چترال کا ان کے ساتھ خصوصی محبت ہے جس کیلئے چترال کے عوام نے اُنہیں اپنا محسن قراردیا ہے۔ مقررین نے کہا غیر قانونی، غیر مذہبی فیصلہ سنانے والے ججوں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!