شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انصاف ٹیچرایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے لیے کی وی سی سطح پرممبر سازی کا فیصلہ

انصاف ٹیچرایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے لیے کی وی سی سطح پرممبر سازی کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال )بدھ 25دسمبر کو انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کے ممبران اور عہدیداران نے شر کت کی۔اجلاس میں آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد آئی ٹی اے لوئر چترال کے لیے انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن اپنے اتحادی تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد عبوری کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوا۔ اس کے لئے اتحادی تنظیموں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کو فعال بنانے کے لیے آئی ٹی اے کی وی سی سطح پر ممبر سازی کی جا ئے گی۔اجلاس میں آئی ٹی اے کے سابقہ سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے تمام اجلاس و تمام دیگر سر گرمیوں کو مر بوط اور منظم طریقے سے کرانے کے لئے لائحہ عمل تر تیب دیا گیا اجلاس میں آئی ٹی اے کے دستور میں چند ضروری ترامیم کے لئے سفارشات پیش کئے گئے جس پر نظر ثانی کے لئے آئی ٹی اے کے کور کمیٹی کے حوالے کی گئی۔اس اجلاس میں تحصیل دروش کے منظم طریقہ کار کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔آئی ٹی اے چترال کا اگلا میٹنگ 6 جنوری 2020 ء کو دروش میں منعقد کیا جا ئے گا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!