شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / BISEP کیمپ آفس چترال کوUpgrade کرنا خوش آئیندہ ہے۔سردار حسین انچارچ سب کیمپ آفس دروش

BISEP کیمپ آفس چترال کوUpgrade کرنا خوش آئیندہ ہے۔سردار حسین انچارچ سب کیمپ آفس دروش

دروش (نمائندہ چترال آفیئرز)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینٖڈ سیکنڈری ایجوکیشن سب کیمپ آفس دروش کے ا نچارچ سردار حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے چترال کے طلباء اور طالبات چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے لئے پشاور میں قیام کر رہے تھے،بعد ازاں پشاور بورڈ نے طلباء وطالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال میں کیمپ آفس اور دروش میں سب کیمپ آفس کا قیام عمل میں لایا تھا۔اب چترال کیمپ آفس کو پشاور بورڈ کے (Server) سرور تک رسائی دی گئی ہے جس سے طلباء اور طالبات ایک ہی دن میں ڈوپلیکیٹ ڈی ایم سی، ڈی ایم سی و یریفیکیشن اور مائیگریشن سرٹیفیکیٹ ایک ہی دن میں حاصل کرسکتے ہے۔میں عوام چترال اور خصوصاََ طلباء اور طالبات کی طرف سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینٖڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورکے چیئرمین جناب قیصر عالم صاحب ، سیکرٹری بشیر خان یوسفزئی صاحب اورکنٹرولر امتحانات جناب عارف علی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہواور اْمید ظاہر کرتا ہوں کہ آئیندہ بھی چترال کے طلباء اور طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

Facebook Comments