شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ہائیر سکنڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم کابونی پہنچنے پر شاندار استقبال

ہائیر سکنڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم کابونی پہنچنے پر شاندار استقبال

بونی(نمائندہ چترال )گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مستوج کی صوبائی فاتح ٹیم کی بونی پہنچنے پر بازار یونین بونی،،ضلعی انتظامیہ،سپورٹس کے دلدادہ اور سول سوسائٹی کے معززین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یاد رہے کہ جی۔ایچ۔ایس۔ایس مستوج کی ٹیم نے صوبائی سطح پر فٹ بال ٹورنمنٹ جیت کر تاریخ میں پہلی بار چترال کو اعزاز بخشا ہے۔ ان کی اس کارکردگی پر ہر چترالی کا سر فخر سے بلند ہوئی۔ گذشتہ روز جب صوبائی چمپئین بونی پہنچی تو باوجود موسم کے انتہائی خرابی اور برف باری کے تجار یونین بونی، ضلعی انتظامیہ، کھیلوں کے شوقین اور سول سوسائٹی کے معززین ان کے استقبال کے لیے بونی چوک میں موجود تھے۔کھلاڑیوں کی آمد پر صدر تجار یونین بونی محمد شفع،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دوسرے معززین نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج،صدر تجار یونین محمد شفع، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال،ذاکر زخمی ؔ نے نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی اور شاندار الفاظ میں انہیں اور ان کے سربراہاں کو خراجِ تحسین پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ آپ نے صرف مستوج یا اپر چترال یا لوئر چترال کا سرفخر سے بلند کیا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کی نمائیندگی کا حق ادا کیا اس لیے ہم ان کھلاڑیوں پر بجا طور پر فخر کرتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ زندگی کے آگے سفر میں بھی یہ ہمارے لیے قابل فخر ثابت ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث ہم کھلاڑیوں کا وہ استقبال نہ کر سکے جس کاوہ مستحق تھے اس لیے ہم کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک اور شاندار تقریب کا اہتمام کرینگے جو وقت اور موسم کی موزونیت پر منحصر ہوگی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!