شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / محسنِ چترال اور فخر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ عجلت اور ذاتی عناد کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ صدر تجار یونین بونی محمد شفع

محسنِ چترال اور فخر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ عجلت اور ذاتی عناد کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ صدر تجار یونین بونی محمد شفع

بونی(نمائندہ چترال ) جمعہ 3جنوری کو بعد از نمازجمعہ تجار یونین بونی اپر چترال کی کال پر ایک احتجاجی ریلی بونی بازار میں نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفیع کر رہے تھے۔ ریلی میں شریک شراکاء ہاتھ میں پرویز مشرف کے حق میں پلے کارڈ اُٹھاتے ہوئے پرویز مشرف زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے چوک بونی پہنچ کر صدر تجار یونین محمد شفع کی خطاب کے بعد اختتام پذیر ہوا۔صدر تجار یونین محمد شفع نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسنِ چترال اور فخر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ عجلت اور ذاتی عناد کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ جو کہ کسی بھی طرح عوام چترال کو منظور نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جنرل(ر) مشرف کے40 سالہ خدمت کو بہ یک جنبشِ قلم مسترد کرنا انصاف کا تقاضا نہیں اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس کیس کی نظر ثانی کرکے محسنِ چترال کو باعزت بری کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چترال کے عوام اپنے محسن کے ساتھ کھڑی ہے اور وقت آنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!