شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے معروف شاعر،ادیب،مصنف،مولف،محقق اور استادالاساتذہ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چترال کے معروف شاعر،ادیب،مصنف،مولف،محقق اور استادالاساتذہ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چترال (نمائندہ چترال )چترال کے معروف شاعر،ادیب،مصنف،مولف،محقق اوراستادالاساتذہ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عبدالولی خان تھے اُنہوں نے اس موقع پر کہاکہ موت حقیقت ہے لیکن بعض افراد کی حیات میں پوری قوم کی زندگی ہوتی ہے۔ مولانگاہ نگاہ بھی ایسی ہی شخصیت تھے۔ ان کی کمی کوچترال کے شعرو ادب اورو ثقافت کے میدان میں ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ کھو ادب و ثقافت پر ہونے والی یلغار کو روکنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ورنہ یہ ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھوارادب وثقافت کوفروع دینے میں چترال کے تمام ادبی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔مرحوم کے فرزند محبو ب الحق حقی نے کہاکہ والد کے قلمی نسخہ جات اور مسودات محفوظ ہیں جواردو اورکھوارزبان میں مختلف کتابوں کی صورت میں چھا پے جا سکتے ہیں۔اورکئی مسودے چھپائی کے مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے مرحوم والدکے تمام ہم نشین دوستوں،عزیزوں اورچاہنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ ان مشکل لمحات میں ہماری حوصلہ افزائی کرکے ہرغم میں برابرشریک ہوئے۔ اس موقع پرعنایت اللہ اسیر،فریداحمدرضاء،سفی اللہ اسفی،فداالرحمن فدا،طاہرالدین شادان،محمدکوثرایڈوکیٹ،اقرارالدین خسرو اوردیگرنے مولانگاہ نگاہ مرحوم کی حالات زندگی، بطور استاد و آفیسران کی علمی خدمات اور کھوار ادب و ثقافت کے حوالے سے ا ن کی تحریری اور تحقیقی خدمات پرروشنی ڈالی۔

Facebook Comments