شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی

رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی

چترال ( محکم الدین ) لواری ٹنل ایریے میں حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور کسی بھی قسم کی جانی نقصان سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے لواری ٹنل کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیاہے ۔ جس کے مطابق ہلکی ٹریفک کیلئے لواری ٹنل صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی ۔ جبکہ شام 6 بجے سے رات 10 بجےتک بھاری ٹریفک جاری رہے گی ۔ رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔

Facebook Comments