شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نومنتخب صدرانجم نثار کی ولولہ انگیز قیادت میں چترال میں کامرس اور انڈسٹری کو مثالی ترقی ملے گی۔سرتاج احمد خان

نومنتخب صدرانجم نثار کی ولولہ انگیز قیادت میں چترال میں کامرس اور انڈسٹری کو مثالی ترقی ملے گی۔سرتاج احمد خان

چترال (نمائندہ چترال ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے چیمبر کے دیگر رہنماؤں محمد وزیر خان اور حاجی غفار خان کے ہمراہ فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر انجم نثار،سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی،وائس پریذیڈنٹ قیصر خان داود زئی اور دوسرے عہدیداروں کو چترال چیمبر آف کامرس اور اہالیان چترال کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر روایتی تحفہ پیش کیا۔ سرتاج احمد خان نے بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے پلیٹ فارم سے انتخاب جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انجم نثار کی ولولہ انگیز قیادت میں چترال میں کامرس اور انڈسٹری کو مثالی ترقی ملے گی۔ اس موقع پر انجم نثار نے بھی اہالیان چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

Facebook Comments