شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پھنڈر شدید برفباری کے پانچ روز گزر گئے سڑکیں تاحال بند عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

پھنڈر شدید برفباری کے پانچ روز گزر گئے سڑکیں تاحال بند عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

غذر(محبت دانش سے) مقامی لوگوں نےتحصیل پھنڈر میں بند سڑکوں کی بحال بیڑہ اٹھالیا۔ شدید برفباری کے پانچ روز گزر گئے سڑکیں بحال نہ کیں جاسکیں۔ سرکاری سطح پر بحالی کے کام میں تاخیر کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سڑکوں کی بحالی کا کام مقامی لوگوں نے شروع کردیا ہے۔ چھشی یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رکن کا کہنا ہے کہ سڑکیں بحال نہ ہونے کی وجہ سے عوام سخت سفری مشکلات سے دو چار ہیں۔ خصوصاً مریضوں کی منتقلی میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کی رابطہ سڑکیں جلد بحال کرکے یہاں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔ شدید سردی کی وجہ سے بیمار مریضوں کا علاج اور زیادہ بیمار افراد کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔

Facebook Comments