شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جیکی آل پاکستان سپورٹس مقابلے فٹبال ایونٹ کا مقابلہ فائنل لوکل ووکل چترال کی جیت سے اختتام پزیر

جیکی آل پاکستان سپورٹس مقابلے فٹبال ایونٹ کا مقابلہ فائنل لوکل ووکل چترال کی جیت سے اختتام پزیر

جیکی آل پاکستان سپورٹس مقابلے فٹبال ایونٹ کا مقابلہ فائنل لوکل ووکل چترال کی جیت سے اختتام پزیر ہوا۔

 

31جنوری سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں ملک بھر سے  کراچی، لاہور، اسلام آباد کے علاوہ پاکستان کے مختلف یونیورسٹیوں سے 45 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فٹبال مقابلوں میں چترال سے لوکل ووکل چترال کی ٹیم نے حصہ لی تھی۔ ٹیم چترال کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جس کی قیادت کامران علی کررہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں خلیق الزماں، عالمگیر، فرحاں، انہار، دانیال محبوب، زہیب، سیدو، سرور، کامل، عمیر، سیف، دلاور اور ٹیم منیجر دادود شامل تھے۔

 

فائنل میں لوکل ووکل چترال کا مقابلہ فاسٹ یونیورسٹی پاکستان سے ہوا۔ جس میں چترال کی ٹیم نے 0 کے مقابلہ میں 2 گول سے کامیابی حاصل کی۔ چترال کی طرف سے زہیب نے شاندار دو گول سکور کیے اور فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نوجواں سٹار فٹبالر عالمگیر اپنے بہترین کھیل سے پلئیر آف دی ٹورنمنٹ کا ایواڑ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ خلیق الزمان نے پورے ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ 6 گول سکور کیے۔

 

فائنل جیتے کے بعد لوکل ووکل چترال کے کپتان کامران کا کہنا تھا۔ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے چترال سے باہر چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم ٹورنمنٹ جیت گئے ہیں۔ چترال میں ہنر کی کوئی کمی نہیں البتہ سہولیات کا فقدان ہے اس کے باوجود چترال کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اگر ہمیں سپورٹ ملتی رہیں اور بھی بہت کامیابیاں چترال کے لی جیتیں گے۔

Facebook Comments