شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال بونی میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ اور ایم۔پی۔اے کی شرکت۔

اپر چترال بونی میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ اور ایم۔پی۔اے کی شرکت۔

بونی (نمایندہ چترال آفیئرز)تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کی کال پر اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج اپر چترال سطح پر ایک بھرپور اور شاندار احتجاجی جلسہ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقد ہوا جس میں اپر چترال کے ہر علاقے سے بھرپور نمائیندگی ہوئی۔ تورکھو،موڑکھو، بیار سے شدید سردی اور برف کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ پہنچ گئے اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کے لوگ کتنے پریشانی اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔ جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی جلسہ گاہ لوگوں کے لیے کم پڑھ گئے۔ اور چوک کے ہرطرف لوگ ہی لوگ نظر انے لگے۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے جلسے کا آغاز ہوا تحریک کے انفار میشن سکرٹری اور علاقے کے نوجوان سیاسی و سماجی راہ نما محمد پرویزلال نے نظامت کی فرائض سنبھالے ہوئے تھے۔صدارت تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال نے کی۔ ابتدا کرتے ہوئے پرویز لال نے کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اپر چترال کے لیے مصیبت سے کم نہیں تحریک ہر فورم پر اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے آواز اٹھائی لیکن کوئی سننے کو ہی تیار نہ ہوئے انجامِ کار نوبت یہاں تک پہنچی کہ احتجاج کے ذریعے عوامی آواز حکومت تک پہنچا کر مسلے کا حل نکالا جا سکے۔ جلسے کی خاص بات ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت ارلرحمٰن کی جلسہ میں موجودگی تھی۔ جو اس جلسے میں اپنی حاضری لیے رات پشاور سے پہنچ چکے تھے اور جلسے کے اختیتام تک جلسے میں موجود رہ کر اپنے اوپر تنقید گلے شکوے صبر و تحمل سے سنتے رہے۔ جلسہ میں موجود مقرریں یک نکاتی ایجینڈے پر اپنے خیالات اور جذبات کھل کر اظہار کیے ان میں اکثر انتظامیہ سے ناگواری پیڈو کی غیر فعالیت اور نمائیندوں کو گلے شکوے کرتے دیکھائی دئیے۔ جلسہ میں شریک عوام کی نظم و ضبط قابلِ دید تھی آخری مقرر کے آخر الفاظ تک جلسے میں کوئی نظم و ضبط کا کوئی فقدان دیکھنے کو نہیں ملے۔

Facebook Comments