شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بونی میں یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بونی میں یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

بونی) کریم اللہ)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام اپر چترال کے ضلعی انتظام نے کیا تھا، اس ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری عہدیداراں اور سول سوسائیٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی ، ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے شروع ہو کر بونی چوک میں احتتام پزیر ہوئی ، ریلی کے شرکاء نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف فلک شگاف نغرے لگائے اور کشمیر بنے گا آزادی کے نغروں سے فضاء گونج اٹھی۔ مظاہریں کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار اپنی غاصبانہ عمل سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں مگر ابھی تک وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکیں اور نہ اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیر کو فتح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر پاکستان بنے گا۔ مقرریں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا آٹوٹ انگ اور ہمارا شہہ رگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے نہیں چھن سکتے ۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نغرے بھی لگائے گئے۔

Facebook Comments