شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پشاور سے چترال آ نے والی گاڑی کو چ کو بروز گاؤں میں خوفناک حادثہ۔سوار تمام افراد زخمی

پشاور سے چترال آ نے والی گاڑی کو چ کو بروز گاؤں میں خوفناک حادثہ۔سوار تمام افراد زخمی

چترال( نمائندہ چترال )

اتوار کی علی الصبح پشاور سے چترال آ نے والی گاڑی کو چ کو چترال شہر کے قریب بروز گاؤں میں خوفناک حادثہ پیش آیا تاہم گاڑی میں سوار تمام اٹھارہ مسافر بال بال بچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری سے آ کر بروز گول میں سڑک کے کنارے واقع ایک ریستوران میں جاگھسی۔ اتوار کے دن کی چھٹی کے وجہ سے ریستوران بند تھا اور اندر کوئی نہیں تھا۔ گاڑی میں سوار تمام مسافرزخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے گاڑی سے باہر نکل لائے اور ریسکیو 1122کے ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیے گئے۔ چترال پولیس نے ڈرائیور مجیب الرحمٰن ساکن وریجون موڑکھو کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ریستوران کے اندر افراد موجود ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا زیادہ احتمال تھا۔ پشاور سے رات کے وقت چترال سفر کرنے سے ڈرائیور وں پر عنودگی طاری ہونے سے ماضی میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!