شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحصیل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے چترال کے محتلف دفاتر اور عوامی مقامات پر جراثیم کش سپرے کا اہتمام۔

تحصیل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے چترال کے محتلف دفاتر اور عوامی مقامات پر جراثیم کش سپرے کا اہتمام۔

چترال(گل حماد فاروقی) تحصیل میونسپل انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ  جراثیم کش مہم۔ چترال کے محتلف عوامی مقامات جہاں لوگوں کا زیادہ رش ہوتا ہے یا سرکاری عملہ رہتا ہے وہاں تحصیل میونسپل انتظامیہ نے جراثیم کش سپرے کیا۔ ریسکیو کے فائر بریگیڈ میں  پانی میں کو کلورین،  اور ایٹانول ملاکر اس کا سپرے کراتے ہیں تاکہ اس سے جراثیم کا حاتمہ ہو۔
 چترال پولیس لائن اور  ڈی پی او کے پرانے دفتر، تھانہ چترال، عدالتوں اور سبزی منڈی میں جراثیم کش سپرے کرایا گیا۔ ریسکیو کے فائر اپریٹر راحت اللہ نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے کے ساتھ اشتراک پر چترال کے محتلف مقامات میں جراثیم کش سپرے کررہے ہیں ۔تاکہ ان مقامات پر جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہو کورونا وایریس کا حطرہ نہ ہو۔
امین الرحمان تحصیل آفیسر ریگولیشن   نے بتایا کہ اس سپرے کی بنیادی مقصد جراثیم کا حاتمہ کرنا ہے اور اس پانی میں جراثیم کش ادویات ملاکر  محتلف عوامی مقامات پر سپرے کراتے ہیں ہم نے محتلف جگہوں  میں سینٹیز ر لگائے ہوئے ہیں تاکہ لوگ اسے استعمال کرے اور اپنے ہاتھوں کو صاف کرے تاکہ ان کو جراثیم کا حطرہ نہ ہو اور چترال کو ہم کورونا سے پاک رکھے۔ انہوں نے اتالیق  چوک میں بینرز بھی لگائے جس میں عوام کیلئے یہ پیغام درج تھا کہ وہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرے۔ لوگوں سے ہاتھ اور گلے ملانے سے اجتناب کرے اور اپنے گھروں میں رہے۔
واضح رہے کہ چترال میں ابھی تک کورونا کی تشحیص کیلئے  نہ تو کوئی سکینر، لیبارٹری  ہے اور نہ ہی ایسولیشین وارڈ میں ونٹی لیٹر موجود ہے اگر کوئی مشکوک مریض کو ہسپتال لایاجاتا ہے تو اسے پشاور ریفر کیا جاتا ہے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!